ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش: پرتاپ گڑھ ضلع میں پولیس کی بڑی کارروائی، 325 مطلوبہ ملزمان گرفتار!

اتر پردیش: پرتاپ گڑھ ضلع میں پولیس کی بڑی کارروائی، 325 مطلوبہ ملزمان گرفتار!

Mon, 01 Feb 2021 20:35:21    S.O. News Service

پرتاپ گڑھ،یکم فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے مختلف تھانہ علاقے کی پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مطلوب ملزمان، جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کی دبش /چیکنگ کے دوران مطلوب کل 325 ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ پرتاپ گڑھ میں پولیس کی اس بڑی کارروائی سے چوری، لوٹ اور اسمگلنگ جیسے معاملات میں پھنسے ملزمین گھبرا گئے ہیں۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی نے پیر کو پولیس لائن میں منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے دبیش و چیکنگ کے دوران لوٹ کے 9، غیرقانونی شراب اسمگلنگ کے 7، عصمت دری کے 6، قاتلانہ حملے کے 7، چوری نقب زنی کے 5، اغوا کے 5، غیر ارادتاً قتل 1، غیرقانونی گانجہ 1، جوا ایکٹ 6، جہیز استحصال 3، مارپیٹ کے معاملے میں 275، سمیت کل 325 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے شدید چیکنگ مہم جاری ہے۔


Share: